جین مندرکے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) لاہور میں جین مندرکے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز جین مندرکے قریب 24 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا علم ہو سکے گا ۔