بھارتی آرمی چیف بارڈر سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:54

سری نگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ بارڈر سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق آرمی چیف دلبیر سنگھ جموں کشمیر میں بارڈر سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں ۔بھارتی آرمی چیف کو بارڈر پر پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال پربریفنگ دی جائے گی اور ممکنہ طور پروہ لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کریں گے۔کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :