بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی

چین نے دریائے برہم پترا کا پانی روک لیا، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:53

بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی ..

بیجنگ /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی،چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیاہے اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ2019 میں مکمل ہوگا ۔

اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ، چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :