سراجیکل سٹرائیک کے بعد ابتک پاکستان کومے سے باہر نہیں آیا ،بھارتی وزیر فاع کی نئی بڑھک

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعد ابتک پاکستان کومے سے باہر نہیں آیا ،پاکستان سراجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا،بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پید تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔

منوہر پریکر نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کومسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔

بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :