ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 روز کی توسیع کردی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 روز کی توسیع کردی‘ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی تھی۔ ایف بی آر نے کاروباری طبقہ اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر انکم ٹیکس گوشوارے اور سال 2016 کیلئے ویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 31 روز کی توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :