رائیونڈ جلسہ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے کیاریوں کو روند دیا‘گرین بیلٹس برباد ہو گئیں

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے جلسے کے بعد ڈہ پلاٹ کے چوراہے پر خوبصورت پھول ، خوش رنگ پودے اور سبزہ ہی سبزہ‘لاکھوں پھول مسخ‘کیاریاں تباہ اور گرین بیلٹس برباد ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اڈہ پلاٹ پر جلسے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے میدان اجاڑ دیا اور پھولوں کی کیاریاں تباہ کر دیں پی ٹی آئی جلسے سے پہلے اڈہ پلاٹ کے چوراہے پر خوبصورت پھول ، خوش رنگ پودے اور سبزہ ہی سبزہ تھا لیکن جلسے کے بعد یہاں کی صورتحال ہی بدل گئی اور مالی اپنی محنت کے اجڑنے کا ماتم کرنے لگے پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی طرف سے پھینکا گیا کوڑا کرکٹ تو اٹھایا جارہا ہے لیکن اڈہ پلاٹ کی خوب صورتی بحال ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں ۔