کاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے لئے جدید ترین لوکیٹرز کی فراہمی کے ضمن میں چالیس پولیس اہلکاروں کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) کاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے لئے جدید ترین لوکیٹرز کی فراہمی کے ضمن میں چالیس پولیس اہلکاروں کو جدید تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہیں جدید تربیت ہری پور میں واقع نیشنل ریڈیواینڈ ٹیلی کام کارپوریشن میں دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے موبائل فون کے سراغ لگانے کے لئے چار چارکروڑ روپے کی لاگت سے چار جدید ترین لوکیٹرز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔

خیبرپختونخوا حکومت کے پاس جدید ترین لوکیٹرز نہ ہونے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سی ٹی ڈی کو چاروں جدید ترین تھری جی اور فور جی لوکیٹرز سمیت دیگر جدید آلات اگلے مہینے تک فراہم کر دیئے جائینگے ۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت بھی دی جائیگی ۔ سی ٹی ڈی کو جدید دور کے جی ایس ایم لوکیٹر سمیت جدید آلات کے متعلقہ تربیت فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :