محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے بچوں پرتشدد کے حوالے سے دی جانے والی ٹال فری نمبر غیر موثر ہو گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے بچوں پرتشدد کے حوالے سے دی جانے والی ٹال فری نمبر غیر موثر ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا بدل رہا ہے خیبرپختونخوا کے نام سے اخبارات میں صرف اشتہارات جاری کر رہا ہے تاہم عملی طورپرمحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی حالت انتہائی ابتر ہے ۔

بچوں پرتشدد کی سزا سے متعلق محکمہ تعلیم کی جانب سے دیا جانے والا ٹال فری نمبر 0800-33857غیرموثر ہو گیا ہے ۔ اور شہریوں کی جانب سے نمبرپرمسلسل طور پررابطہ کیا جا رہاہے تاہم محکمہ تعلیم کی جانب سے شہریوں کودھوکہ کرنے کے لئے دیا جانے والا نمبر مسلسل طور پربند یا مصروف آ رہا ہے ۔ جس کے باعث ان پرکوئی شکایات کا اندراج نہیں ہو رہا ہے اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پارٹی سربراہ عمران خان کو اپنے نمبر بڑھانے کے لئے دیا جانے والے نمبرغلط ثابت ہوگیا ہے جس پروالدین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بچوں پرتشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں تعلیم کے لئے بلندو بالا دعووں کے باوجود عملی طور پر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ چند روز قبل صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان لکی مروت کے دورے کے دوران سرکاری طور پرہیلی کاپٹراستعمال کیا ۔ جبکہ محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر آٹھ سال سے ایڈیشنل سیکرٹری تعینات ہے ۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا صوبے میں تعلیم کے فروغ میں ناکام ہو چکی ہے ۔