ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:41

را ولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ڈ ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے نقصان کیوں چھپا رہا ہے وطن عزیز کا دفاع پہلے بھی کیا اب بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر صحافیوں کے ہمراہ دورہ کیا باغ کے علاقے” سر“ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی بھول میں نہ رہے وطن عزیز کا دفاع پہلے بھی کیا اب بھی کریں گے ۔

سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد جھوٹ بولا گیا پاکستان کی خاطر جو بھی کرنا پڑا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور جواب دیا ۔ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی جانب ضرور ہلاکتیں ہوئی بھارت اپنے نقصان کیوں چھپا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کر پاکستان آیا ہے تو یہ معاملہ بھی دیکھ رہے ہیں ۔