صدر ممنون حسین علیل ہوگئے،اے ایف آئی سی ہسپتال چیک اپ کرایا ،ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( اے ایف آئی سی ) کے ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹ تسلی بخش قرار دے دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ہفتہ کے روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے صدر ممنون حسین کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے ، ترجمان اے ایف آئی سی کے مطابق صدر ممنون حسین معمول کے ٹیسٹ کلیئر ہیں ،ڈاکٹروں نے صدر کی صحت تسلی بخش قرار دیدی

متعلقہ عنوان :