پاک افغان باڈر گیٹ انگور اڈہ کھولنے سے علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گا،قبائلی عمائدین

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:40

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) جنوبی وزیرستان پاک افغان باڈر گیٹ انگور اڈہ کھولنے سے علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔اور لوگوں کو روزگار فراہم ہو جائیگا۔ پاک آرمی نائن ڈیووانا کے جی او سی میجرجنرل خالد جاوید ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک اور قبائلی عمائدین کے بے مشکور ہیں جن کی کوششوں سے پاک افغان سرحد انگوراڈہ گیٹ چار ماہ کے بعد کھل گیا ہے۔

قبائلی عمائدین بھارت کو دھمکی دی کہ اگر انھوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو ایک کروڑ قبائل کا لشکر بھارت میں گھس کر دہلی میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ٹرائیبل ایریا جنوبی وزیرستان فاٹاتاجر برادری اور قبائلی عمائدین کے مشترکہ جرگہ سے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنماملک عرفان الدین برکی،عصمت اللہ خان،گلفروز خان اور دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جرگہ پبلک پارک میں منعقد ہوا تھا جس میں قبائلی تاجروں کے علاوہ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک عرفان الدین برکی کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں واقیع پاک افغان سرحد انگور اڈہ گیٹ پچھلے چار ماہ سے بند تھا ۔جس کی وجہ سے علاقے میں تجارت مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی تھی۔اور سرحد کے دونوں اطراف موجود عوام کو بھی سخت مشکلات کا سامنا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ پاک ارمی نائن ڈیو وانا کے جی او سی میجر جنرل خالد جاوید ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے پاک افغان سرحد انگور اڈہ گیٹ جمہ کے دن کھل گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ انگور اڈہ گیٹ کھلنے سے سرحد کے دونوں اطراف مقیم عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ گیٹ کھلنے سے تجارت کو فروغ ملے گا ۔

اور بے روزگاری پر کافی حد تک قابو پایا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جی او سی نائن ڈیو وانا خالد جاوید ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک اور قبائلی عمائدین کے بے حد ممنون ہیں جن کی کوششوں سے پاک افغان سرحد انگور اڈہ گیٹ کھل گیا ہے۔قبائلی جرگہ سے تحصیل توئے خلہ میں ایف سی کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور گومل زام ڈیم کے قریب گاڑیوں کے جلائے جانے کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔

قبائلی عمائدین نے پاک بھارت کشیدگی کی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو معلوم ہونا چائئے کہ قبائلی لشکر جب حرکت میں ائے گی تو ہندوستان میں گھس کر دہلی میں پاکستانی جھنڈے لہرائیں گے۔انھوں نے ہندوستان حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے قبل ایک کروڑ قبائلی عوام کی لشکرکشی پر بھی سوچ لیں۔قبائلی عمائدین نے پاک فوج کو یقین دلایا کہ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں تھے ہیں اور رہیں گے۔پاک فوج کو جہاں بھی ضرورت ہوگی ۔قبائلی لشکر ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :