فیصل آباد،پولیس کی وریاں پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے چار جعلی پولیس والے گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پولیس کی وریاں پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے چار جعلی پولیس والے گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیاآن لائن کے مطابق چاروں ملزمان عرصہ دراز سے پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر جی ٹی ایس چوک میں واقع گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کے پرانا اڈا کے اندر جعلی دفتر جسے وہ پولیس چوکی کا نام دیتے تھے میں راہگیروں اور شہریوں کو جیبوں میں منشیات کی پڑیاں ڈال کر اور دیگر حیلے بہانوں سے پریشان کرتے اور ہراساں کرتے ہوئے بلیک میلنگ کررہے تھے اور اکثر و بیشتر وہ راہگیروں اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اس دوران نوائے وقت کے نمائندہ نے جب وہ جی ٹی ایس چوک میں ایک ریڑھی لگائے محنت کش و دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے تو ان کی موبائل ویڈیو بنانی شروع کی تو انہوں نے نمائندہ صغیر سانول کو بھی جعلی پولیس چوکی میں پکڑ کر بندکردیا اورتشدد کا نشانہ بنایا ‘اس دوران اس سے موبائل فون ‘نقدی بھی چھین لی ‘نجی ٹارچرسیل میں دیگر افراد کے ہمراہ صغیر سانول کو بھی دو گھنٹے تک محبوس رکھا ‘کپڑے پھاڑ دیئے ‘عینک توڑ دی ‘مداخلت پر صغیر سانول کو ملزمان کے چنگل سے چھڑایا گیا اوراس واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس آفیسرافضال احمد کوثر کو دی گئی تو انہوں نے تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او راناعبدالغفار کو ایکشن لینے اور کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ‘جنہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر چاروں ملزمان محمد منشاء سکنہ ناولٹی پل سمن آباد ‘بلال سکنہ امین ٹاؤن ‘غلام مصطفی سکنہ 267ج ب سدھار اور علی شان سکنہ شوکت آباد کو گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :