فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں زخمی ہو نیوالے دو کم سن بچے دوران علاج چل بسے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:40

فیصل آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ٹریفک حادثات میں زخمی ہو نیوالے دو کم سن بچے دوران علاج ہسپتال میں چل بسے ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ، چک نمبر61ج ب کے رہائشی جعفر حسین کی پانچ سالہ بیٹی فضاء اور 260گ ب جڑانوالہ کے آصف کا پانچ سالہ بیٹا عرفات ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ چل بسے ۔