وزیراعظم نوازشریف نےلیسکو کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے لیسکوبورڈ آف ڈرائریکٹرزکے چیئرمین مصدق ملک سمیت8ممبران کوعہدوں سے ہٹا دیا،ناقص کاکردگی کے باعث 3لاکھ خراب میٹرزتبدیل نہیں کیے جاسکے،جبکہ لائن لاسسز،اوور بلنگ اوروصولیوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی،نیا لیسکو بورڈ پیر سے کام شروع کردے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:32

وزیراعظم نوازشریف نےلیسکو کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے لیسکو حکام کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکوکا بورڈ آف ڈرائریکٹرز توڑ دیا ہے،چیئرمین لیسکو مصدق ملک سمیت 8ممبران کو عہدے سے ہٹا دیا،جبکہ لیسکو کا نیا بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے،نیا لیسکو بورڈ پیر سے کام شروع کردے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو کی ناقص کاکردگی کے باعث 3لاکھ خراب میٹرز تبدیل نہیں کیے جاسکے تھے جبکہ لائن لاسسز اوراوور بلنگ سمیت وصولیوں کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔

جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹرز توڑ دیا ہے۔تاہم نیا لیسکو بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔نئے لیسکو بورڈ میں بریگیڈئیر ریٹائرڈ بدرالزمان،مس تاراعذرا،عبدالقیوم ملک،عرفان اکرم،ظفرعثمانی،نواز قصوری،سمیت دیگر ممبران شامل ہیں۔واضح رہے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانیوالے مصدق ملک وزیراعظم ہاوس کے ترجمان بھی ہیں۔