کراچی، رینجرز کی جوئے اورمنشیات کے اڈوں پرکارروائی ،4اہم کاندوں سمیت 16افراد گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) رینجرز کی چینسرگوٹھ اورکالاپل میں جوئے اورمنشیات کے اڈوں پرکارروائی ،4اہم کاندوں سمیت 16افراد زیرحراست ،منشیات کے 2اڈے نذرآتش تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی بھاری نفری نے چینسرگوٹھ کالاپل میں ملزم فاروق کنگلااشوک منشیات اورجوئے کے اڈوں پرچھاپے مارے اور4اہم کارندوں سمیت 16افراد کوحراست میں لے لیااوربھاری تعداد میں منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیاباخبرذرائع کاکہنا ہے کہ چینسر گوٹھ پرواقع اشوک کے 2اڈوں کونذرآتش کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :