ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پیش رفت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ورلڈ اکانومک فورم کے مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پیش رفت، 138 ممالک کی لسٹ میں 122 ویں نمبر پر آگیا۔ورلڈ اکانومک فورم ہر سال دنیا میں بہترین کاروباری حالات مہیا کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جسے گلوبل کامپی ٹیٹیو انڈیکس کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی سی آئی اخذ کرنے کے لئے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، کارکردگی بڑھانے کے اقدامات اور ٹیکنالوجی اور جدت کے استعمال بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

سال 2016-17 کی جی سی آئی میں 138 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ فہرست میں پاکستان 122 ویں نمبر پر ہے۔ تاہم مارکیٹ حجم کے اعتبار سے 29 ویں، جدت کی جانب پیش رفت کے تناظرمیں 75 ویں، صحت اور پرائمری تعلیم میں 128 ویں، جبکہ لیبرمارکیٹ کی کارکردگی میں 129 ویں نمبر پرہے۔رپورٹ میں پاکستان میں کاروبار کرنے کے لئے رشوت، چوری وجرائم ، ٹیکسوں کی شرح، مالیاتی شبعے تک رسائی اور افسر شاہی کی کارکردگی کو بڑی مشکلات قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :