یو ایس ایڈ کا 5 پاکستانی بینکوں سے توانائی معاہدہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) یو ایس ایڈ اور پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے درمیان توانائی کے منصوبوں کے لئے معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔ گرین انرجی کے چھوٹے منصوبوں کے لئے 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے پاکستان اور افغانستان کے لئے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ولیم ہیمنک نے کہا کہ پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت توانائی کے منصوبوں کیلئے تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی 15 اکتوبر 2015 میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے اعلانات تحت پاکستان کو توانائی کی پیداوار ، ٹرامیشن ، ڈسٹری بیوشن ، منیجمنٹ ، آمدنی میں اضافے کیلئے تعاون فراہم کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :