پیمرا کا بھارتی ٹی وی چینلز دکھانے کے خلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ

غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف 15 اکتوبر سے کارروائی ہوگی، چیرمین پیمرا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاوٴن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چئیرمین پیمرا ابصارعالم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چئیرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاوٴن کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

چئیرمین پیمرا نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے غیر قانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے حکومت پنجاب اس ضمن میں پیمرا کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گی۔ شہباز شریف نے بڑے شہروں میں پیمرا کے دفاتر کے قیام کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :