آئین اور منشور تیار کر لیا، جماعت کے نام کا اعلان آئندہ تین ہفتوں میں کریں گے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:27

آئین اور منشور تیار کر لیا، جماعت کے نام کا اعلان آئندہ تین ہفتوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء): جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا آئین اور منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں میں نئی سیاسی جماعت کے نام کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اعلان کیا کہ ان کی آنے والی جماعت 2018ء کے عام انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پارٹی کے تحت 2018ء کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔