پولیس اہلکار فائرنگ کیس ، گرفتار تفتیشی افسر واسع جوکھیو کو 10اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے کورنگی کازوے پر پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کے الزام میں گرفتار تفتیشی افسر واسع جوکھیو کو 10اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس نے کورنگی کازوے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کیس میں ملوث تفتیشی افسر واسع جوکھیو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا ۔عدالت نے ملزم کو 10اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :