شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن کے الزام میں ریفرنس سماعت کیلئے منظور

سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور دیگر ملزمان 5ارب 76کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہیں ،نیب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن کے الزام میں ریفرنس دائر کردیا ہے ۔عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظو رکرلیا ہے ۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں شرجیل انعام میمن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات 5ارب 76کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔

ریفرنس میں ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی شلوانی سابق سیکریٹری اطلاعات، انیتا بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منصور احمد راجپوت، محمد یوسف کابورو،سارنگ لطیف چانڈیو،الطاف حسین میمن،انعام اکبر،ریاض منیر ،فضل محمود،محمد حنیف،عاصم، مسعود ہاشمی،گلزار علی،سلیمان منصور عمر اور سید نوید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق مذکورہ کیس میں 6ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔جبکہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے ۔ریفرنس کی باقاعدہ سماعت احتساب عدالت نمبر چار میں ہوگی ۔