اشتعال انگیز تقاریر کیس،بانی ایم کیو ایم ،فاروق ستار اور خواجہ اظہار سمیت ایم کیو ایم کے رہنما 24رہنما مفرور قرار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم ،ڈاکٹر فاروق ستار ،خواجہ اظہار اور عامر خان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے 24رہنماوٴں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

میئر کراچی وسیم اختر اپنے وکیل خواجہ نوید کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔جبکہ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔تفتیشی افسر کو ہفتہ کو وسیم اختر کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کی رپورٹ پیش کرنا تھی ۔عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ،ڈاکٹرفاروق ستار ،خواجہ اظہار الحسن اور عامر خان سمیت رہنماوٴں کو مفرور قرار دیتے ہوئے ملزمان کے 4اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔