عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے تین مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔وسیم اختر نے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

وسیم اختر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں 4اکتوبر کو کونسل کے اجلاس میں شریک ہونا چاہتا ہوں ۔میں نے کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سیکرٹری داخلہ ،میونسپل کمشنر اور متعلق حکام کو تحریری درخواست دے دی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ میری درخواست ضمانت کی سماعت جلد کی جائے ۔عدالت نے وسیم اختر کی درخواست پر وکیل سرکاری کو 4اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :