نجی تعلیمی ادارے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، جام مہتاب حسین ڈھر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)صوبائی وزیر برائے تعلیم و خونداگی جام مہتاب حسین ڈھر نے نارتھ ناظم آباد ڈسلوا ٹاؤ ن میں قائم ایک نجی اسکول کے پانی کے زیرزمین ٹینک میں سات سالہ طالب علم کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ ا نسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ واقع کی رپورٹ پیش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی اسکولز میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان/ سربراہان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے اداروں میں طالبعلموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کوتنہبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔