Live Updates

پی ٹی آئی کے کامیاب رائے ونڈ مار چ سے (ن) لیگ بوکھلائٹ کا شکار ہو چکی ہے‘ یاسمین راشد

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) ایڈؤئزرچےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے کامیاب رائے ونڈ مار چ سے (ن) لیگ بوکھلائٹ کا شکار ہو چکی ہے ،عمران خان کی قیادت نے عوام نے ایک بار نوازشر یف کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے ،(ن) لیگی وزراء قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وہ کا میاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ؤئزرچےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں (ن) لیگی وزراء اپنے نوکری پکی کر نے کیلئے نوازشر یف کی خوشامد اور عمران خان پر تنقید کرتے ہیں لیکن قوم ان کے پر وپگنڈہ کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ عمران خان جب بھی فیصلہ کر یں گے لاکھوں عوام حکمرانوں کے شہر اقتدار کو بند کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی تباہی علامت بن چکی ہے اور اگر نوازشر یف نے عمران خان کی ڈیڈ لائن کے اندر خود کو احتساب کیلئے پیش نہ کیا تو زلیل ورسوا انکا مقدر ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات