چوہدری محمدسرور سے سپیکر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات، میاں محمود الرشید کی بھی شرکت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سپیکر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ،ملک اور پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپربات چیت کی گئی ۔ ہفتے کے روز سپیکر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کے ہمراہ چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں سپیکر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری محمدسرور کو اسمبلی کی کار کردگی سے بھی آگاہ کیاجبکہ چوہدری محمدسرور نے خیبر پختونخواہ میں حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کیے جانیوالے اقدامات کی بھر پورتعر یف کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں20/20سال حکمرانی کرنیوالوں کے مقابلے میں تحر یک انصاف کی خیبر پختونخواہ نے ریکارڈ بہتر ین کار کردگی دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں کر پشن ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ امن وامان میں بہتر ی صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی صرف تحر یک انصاف کی حکومت سے ہی ممکن ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک پو لیس سمیت دیگر اداروں میں سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک مسائل کی دلدل سے نہیں نکلے گا مگر بدقسمتی سے ملک پرمسلط (ن) لیگی حکمران اپنی ناکامیوں اور کوتاہوں کی وجہ سے ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے وزیراعظم کو خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اب بھی اگر (ن) لیگ احتساب سے بھاگے تو آنیوالے حالات کی ذمہ دار وہ خود ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس یہ عوامی طاقت موجود ہے وہ جب چاہے جہاں چاہے شہروں کو جام کر دیں مگر (ن) لیگ کیلئے بہتر ہوگا وہ محرم الحرام کے اختتام کا انتظارکر نے کی بجائے اس سے پہلے ہی خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :