پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں اور مسکراہٹ کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں بزرگوں اور مسکراہٹ کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14دسمبر1990ء کو بزرگوں کے دن کو باقاعدہ طور پر منانے کی منظوری دی تھی اور اس سلسلہ میں ایک قرار داد بھی منظور کی گئی جبکہ بزرگوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ یکم اکتوبر1991میں منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصدمعاشرے میں بزرگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو روکنے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ جبکہ مسکراہٹ کے عالمی دن کے حوالے سے بھی مختلف شہروں میں واکس ، کانفرنسز ، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں سمیت خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :