لاہور ‘ خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا بیان قلمبند

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف استغاثہ میں ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری اعظم نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالتی حکم پر ن نامی ایک متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں آ کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا اور انکوائری کے نام پر اسے ڈرا دھمکا کر پندرہ ہزار روپے ہتھیا لئے۔

دوران سماعت مقدمہ کے مدعی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کے وکیل آصف جاوید قریشی نے بتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈزاور لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے جا چکے ہیں جنہیں پولیس عدالت میں پیش نہیں کر رہی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو دس اکتوبر کوبیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :