تحر یک انصاف اوار عوامی تحر یک کی منزل ایک مگر فیصلے ہم خود اور الگ کرتے ہیں‘ ڈاکٹر طاہر القادری

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اوار عوامی تحر یک کی منزل ایک مگر فیصلے ہم خود اور الگ کرتے ہیں‘ پاکستان عوامی تحریک اپنے فیصلے خود کرتی ہے،جب مناسب سمجھیں گے تحریک قصاص کا دوسرا فیز شروع کردیں گے‘ ادارے کام کرنا بند کرتے ہیں تو لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آجاتے ہیں‘اداروں کے مظبوط ہونے تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں‘ موجودہ حالات حکمران جماعت نے خود پیدا کئے ہیں انصاف کے تمام راستے بند ہو جائیں تو لوگ سڑکوں پر نکلتے ہیں۔

انٹر ویو میں عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ادارے کام کرنا بند کرتے ہیں تو لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آجاتے ہیں،اداروں کے مظبوط ہونے تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہو گی تو دباو زیادہ پڑے گاتعاون کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔سیاسی جماعتوں کو کم از کم ایک مرتبہ ضرور بیٹھنا چاہیے، ہم ہر جماعت کی دعوت پر ملاقات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے فیصلے خود کرتی ہے،جب مناسب سمجھیں گے تحریک قصاص کا دوسرا فیز شروع کردیں گے۔پاکستان عوامی تحریک اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے ،مستقبل کے لئے اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا خون رایگاں نہیں جانے دیں گے،امیدہے اکتوبر میں پاکستان واپس آجاوں گا۔ہمارا ایجنڈا پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :