اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:47

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 محسوس کی گئی اور اس کا دورانیہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ منٹ تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز کوہستان میں پٹن کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، گلگت، چلاس، شانگلہ، غذر، نیلم مانسہرہ، ایبٹ آباد، سکردو اور گردو نواح میں محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :