دبئی: پندرہ سالہ اماراتی شہری نے تنزانیہ کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ کلمنجارو کو سر کرلیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:47

دبئی: پندرہ سالہ اماراتی شہری نے تنزانیہ کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ کلمنجارو ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کے پندرہ سالہ نوجوان علی صالح الشنار نے تنزانیہ کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ کلمنجارو کو سر کر لیاہے ۔ 15 سالہ علی صالح اس چوٹی کو سر کر نے والے سب سے کم عمر امارتی بن گئے ہیں۔ماؤنٹ کلمنجارو چوٹی سطح سمندر سے تقریباََ5,895میٹر بلند ہے ۔

(جاری ہے)

علی صالح جمیرہ سکول میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے ۔علی صالح کے اساتذہ کا کہناہے کہ اسے غیر نصابی سرگرمیوں کا بڑا شوق ہے ۔ علی شروع ہی سے سکول کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کا حصہ لیتا تھا۔ اس کا خواب تھا کہ وہ بڑی بڑی چوٹیاں سر کرے ۔ ماؤنٹ کلمنجارو کو سر کرنے کے بعد اس کی منزل مزید چوٹیوں کو سر کرنا ہے ۔