ریاض: بچوں کے سکول بس پر سوار ہوتے یا اترتے وقت بس کو چلانے والے ڈرائیور پر 6000ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا: جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ِ ٹرانسپورٹ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:20

ریاض: بچوں کے سکول بس پر سوار ہوتے یا اترتے وقت بس کو چلانے والے ڈرائیور ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء):جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ِ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کیے جانے والے نئے حکم نامے کے تحت سکول بسوں بچوں کے چڑھتے یا اترتے وقت گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو 6000ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کا کہناہے تھا کہ اکثر و پیشتر گاڑیوں میں سوار ہوتے وقت گاڑی چلنے سے بچوں کے گرنے کے واقعات پیش آ تے ہیں ۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو کم از کم 3000ریال سے لیکر 6000ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈرائیور جتنی بار ایسی خلاف ورزی کریگا اتنی بار ہی جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ ان جرمانوں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گا۔