15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:05

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 68 ویں قرعہ اندازی کل مورخہ 3 اکتوبر 2016ء بروز سوموار فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 3 کروڑ، دوسرا انعام 1 کروڑ کے 3 انعامات ،جبکہ تیسرا انعام 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :