دبئی: بھائی کا پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شہری کو تین سال قید کی سزا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:57

دبئی: بھائی کا پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شہری کو تین سال قید کی سزا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ نے بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ِ ملک سفر کرنے والے شہری کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 37 سالہ اماراتی شہری نے اپنے بھا ئی کے پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کا سفر کیا تھا۔

(جاری ہے)

اماراتی شہری پر کسی دوسرے کا پاسپورٹ استعمال کرنے اور بیرون ِ ملک سفر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔واضع رہے کہ ملزم نے 2007میں بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کیا تھا۔ تھائی لینڈ میں تین سال قیام کے بعد ملزم 2010میں واپس دبئی آیا ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس مقدمے کے فیصلے میں اتنی دیر کیوں ہوئی ۔