لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں بھرتیوں کے لئے 2 مختلف ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل

ہائیکورٹ کے 2 ججز عدالت عالیہ اور 3 ججز ضلعی عدالتوں میں ہونے والی بھرتیوں کی نگرانی کریں گے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں بھرتیوں کے لئے 2 مختلف ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، ہائیکورٹ کے 2 ججز عدالت عالیہ اور 3ججز ضلعی عدالتوں میں ہونے والی بھرتیوں کی نگرانی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد ریکروٹمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، بھرتیوں کی حتمی منظوری کا اختیار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کے پاس ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے عدالت عالیہ کے دو ججز پر مشتمل ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس عائشہ اے ملک کو شامل کیا گیا۔ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ میں تمام گریڈز کی بھرتیوں کے معاملے کی نگرانی کرے گی اور اپنی سفارشات چیف جسٹس کو ارسال کرے گی۔اسی طرح ضلعی عدلیہ میں بھرتیوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز پر مشتمل ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس عبادالرحمان لودھی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی بھی اپنی سفارشات چیف جسٹس کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :