میانوالی ‘ پولیس وین پر فائرنگ ‘ تبادلے میں ڈاکو زخمی ‘ گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:44

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تھانہ ہرنولی کی حدود میں سلطان والا پل کے قریب حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی ‘ فائرنگ کے تبادلے سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا اطلاعات کے مطابق میانوالی کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا تاہم پولیس کی فائرنگ کے بعد اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :