پولیس افسران پر تشدد ‘ جماعت اسلامی کے 29کارکنوں کیخلا ف مقدمہ درج کر لیاگیا

مقدمے میں جماعت اسلامی کے 4 نامزد کارکنان سمیت 29کارکنوں کو نامزد کیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پولیس نے جماعت اسلامی کے جلسے میں افسران پر تشدد کرنیوالے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے کے دوران پولیس افسران پر تشدد کے حوالے سے 29کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ ایس ایچ اور کوتوالی شاہد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ‘ مقدمے میں جماعت اسلامی کے 4 نامزد کارکنان سمیت 29کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کار سرکا میں مداخلت ، ناجائز اسلحہ رکھنے ، افسران پر تشدد ،3ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔یاد رہے گزشتہ رات فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسے میں امیر سراج الحق کے خطاب سے پہلے پولیس اہلکار وں نے ناجائز اسلحہ کی چیکنگ کے حوالے سے سٹیج پر دھاوا بولا جس دوران پولیس اہلکاروں اورجماعت اسلامی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈکے چیک کرنے پرکارکنوں نے پولیس افسران اوراہلکاروں کو تشددکانشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :