محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلا ل کمیٹیوں کے اجلاس کل ہونگے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محرم الحرام 1438ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلا س اتوار کو ہونگے۔ اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کا چاند آج بجکر 11منٹ پر پیدا ہو گا اور 2اکتوبر بروزاتوارمحرم الحرام کاچاندنظرآنے کے واضع امکانات ہیں تاہم 2اکتوبرکی شام لاہورمیں چاندکی عمر37گھنٹے2منٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

چاندنظرآنے کی صورت میں نئے اسلامی سال1438ہجری کاآغازپیر3اکتوبرسے ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اتوار کو لاہورمیں سورج5بجکر49منٹ جبکہ چاند6بجکر46منٹ پرغروب ہوگاجبکہ سورج غروب ہونے کے57منٹ بعدتک چانددیکھاجاسکے گا۔چاندنظرآنے کیلئے اسکی کم ازکم عمر19گھنٹے سے زائدہونی چاہیے۔ماہرین کے مطابق رویت کیلئے چانداورسورج کے غروب ہونے کادرمیانی فرق کم ازکم40منٹ ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :