Live Updates

وزیر اعظم محمد نواز شریف کو فرعون کہنے پر عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس

فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ،3روز میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائیگی‘ متن

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو رائیونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہنے پر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس پارٹی کے منصف اعوان کی جانب سے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو فرعون کہہ کر 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

اگر انہوں نے 3روز میں قوم سے معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز عمران خان نے رائیونڈ میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے مزید جلسے نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کو احتساب کے لئے خود کو پیش کرنے کے لئے محرم تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات