قلات میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کا لعد م تنظیم کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:32

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران کا لعد م تنظیم کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے پارو میں کارروائی کے دوران سیکو ر ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود بھاری مقد ا ر میں برآمد کر لیا کارروائی میں دیسی ساختہ بم،بارودی مواد،بارودی سرنگیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ذرائع کے مطابق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ نے شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :