حیدرآبا د ‘ قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی کارروائی ‘سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:32

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) حیدرآبا د میں قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرفراز کالونی اور تکونی پارک میں قانون نافذ کر نیوالے اہلکاروں نے رات گئے کارروائی کی جس میں وسیم آرائیں، خرم ملک فہیم ،شوکت کے علاوہ ایک اور کارکن شامل ہے۔گرفتار کارکنوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔