افغان ٹرانسپورٹرز کو سفری رعایت کی مہلت ختم

افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:29

افغان ٹرانسپورٹرز کو سفری رعایت کی مہلت ختم

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) خیبر ایجنسی کے قریب طور خم سرحدسے بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے طورخم سے پاکستان آنیوالے افغان ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاگیا ہے ‘یہ اقدام بارڈرمینجمنٹ کے تحت اٹھایا گیا ‘ افغان ٹرانسپورٹرزکو30ستمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔افغان ٹرانسپورٹرزکیلئے سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی تھی ‘اب تک کوئی افغان ٹرانسپورٹرپاکستان میں داخل نہیں ہوا ‘اس سے قبل افغان ٹرانسپورٹرزبغیرویزہ کے کراچی تک جاسکتے تھے ‘افغان فورسزنے بھی بغیرویزہ کے پاکستانی ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :