کراچی ‘لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ ملیر،کلفٹن اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کرکے 72 مشتبہ افراد زیر حراست لیے گئے جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان قاری قاسم اور صدام بلوچ مارے گئے ۔

ملزمان کا تعلق گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا ‘ ملزمان لیاری اور کھارادر میں بم دھماکوں اور 30 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی برآمد کرلیے گئے ‘ملیر کینٹ میمن گوٹھ روڈ کے قریب حساس اداروں کی مدد سے پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 10 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ‘ ملیر کے علاقے غازی گوٹھ سے 18 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

اتحاد ٹاؤن میں کیے گئے سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ اسی آر آر ایف کمانڈوز نے حصہ لیا جس کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ‘ 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔کلفٹن پولیس نے اپر گذری میں سرچ آپریشن کیا،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے داخلے اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی اور 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ‘گلستان جوہر بلاک تین میں واٹر بورڈ کی اراضی پر قبضہ کرنے والے ملزم منصور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اراضی پر قبضے میں منصور کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں جنھیں مبینہ طور پر پولیس نے 2 لاکھ روپے لے کر چھوڑدیا۔

متعلقہ عنوان :