Live Updates

عمران خان کا اصل ایجنڈا ملکی ترقی و خوشحالی کو روکنا ہے ‘پی ٹی آئی کبھی کامیاب نہیں ہوگی ‘ محمد زبیر

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اصل ایجنڈا ملکی ترقی و خوشحالی کو روکنا ہے ‘پی ٹی آئی کبھی کامیاب نہیں ہوگی ‘ عمران خان کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ‘ 2018ء تک ہماری ہی حکومت رہے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور اور موثر طریقے سے پیش کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی اس مسئلے کو بہترین طریقے سے اجاگر کر رہی ہیں تا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل سکے جس کے لیے وہ لازوال قربانیاں بھی دے رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر تنقید کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ میں تقریر پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کی حقیقی ترجمان تھی، عمران خان کو ایسے حالات میں وزیراعظم محمد نواز شریف پر ایسے الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے تھا، عمران خان کو چاہیے کہ وہ حقیقت کا سامنا کریں کیونکہ شہرت کا اصل معیار جلسے نہیں بلکہ عوام کی ووٹ کی طاقت ہے جو وہ بار بار پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی دے رہے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترقی و خوشحالی کی پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،ٹیکسلا کی نشست بھی 2013ء میں تحریک انصاف کی تھی وہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور 2018ء تک ہماری ہی حکومت رہے گی، ہم پر عزم ہیں کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ گئے تو ہیں اس لیے انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ پیسے کے بے جا استعمال اور پورے ملک سے لوگ اکٹھے کرنے کے باوجود میرے خیال میں عمران خان کے جلسے میں 30 سے 50 ہزار لوگ موجود ہوں گے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ تحریک انصاف کو ان جلسوں اور ریلیوں کے لیے اتنے پیسے دیتا کون ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :