محرم الحرام میں یوم عاشورہ پر ڈبل سواری اورموبائل فون سروس معطل ہوگی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:27

محرم الحرام میں یوم عاشورہ پر ڈبل سواری اورموبائل فون سروس معطل ہوگی

ملتان۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محرم الحرام کے دوران ملتان پولیس کی درخواست پر یوم عاشورہ پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون بند رکھنے کی منظوری دیدی گئی۔ملتان سمیت پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی اورموبائل فون بند ہونگے۔فوج کی دوکمپنیاں اور رینجرز کی بھی دوکمپنیوں کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

ملتان پولیس نے مزید فوج کی تین کمپنیاں مانگ لی ہیں جبکہ نویں محرم کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کیلئے لکھ دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملتان پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔اس سلسلے میں پاک فوج کی پانچ اوررینجرز کی دوکمپنیاں مانگی گئی تھیں جبکہ حکومت کی طرف سے پاک فوج کی دو اور رینجرز کی بھی دوکمپنیوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ملتان پولیس نے یوم عاشورہ پر موبائل فون کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کے لیے بھی تحریری طورپر حکومت کو آگاہ کیاتھا۔حکومت نے یوم عاشورہ 10محرم کو موبائل فون کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :