با جر ے کی کا شت کیلئے میراز مین مو ز وں ہے ،ز ر عی ماہر ین

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:17

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)ز ر عی ماہر ین نے بتا یا ہے کہ جد ید طریقہ کاشت اوراعلی اقسام کا بیج استعما ل کر کے با جر ے کی پیداوار 4سے 5گنابڑھائی جا سکتی ہے باجرہ کلر اٹھی اورسیم ز د ہ کے علاو ہ ہرقسم کی ز مین میں کا شت کیا جاسکتا ہے لیکن میرازمین ا س کیلئے نہا یت موزوں ہے کیو نکہ ا س فصل کوپرندے بہت ز یا د ہ نقصا ن پہنچاتے ہیں ا س لیے ا س کی کا شت کیلئے اسی ز مین کا نتخاب کیا جا ئے جس کے نزدیک درخت نہ ہو ماہرین نے بتا یا ہے کہ زمین میں نامیاتی ما د ے کی کمی کوپوراکرنے کیلئے 8سے 10ٹن گلی سڑ ی روڑی فی ایکڑڈا ل کر ز مین میں ملا د ی جائے جس کھیت میں باجرہ کا شت کر نا مقصود ہو اس میں 2سے 3بار ہل اور سہاگاچلاکرزمین کو تیارکیا جا ئے تا کہ ہر قسم کی جڑ ی بو ٹیاں تلف ہوجائیں۔