لاہور ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 48 سنگل،21 ڈویژن اور31 خصوصی بینچز تشکیل

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:15

لاہور۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طورپر اڑتالیس سنگل،اکیس ڈویژن اور اکتیس خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے گئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کر دہ عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے تیرہ ڈویژن اوربتیس سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، اہم مقدمات کے علاوہ گوجرانوالہ،ساہیوال،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کیلئے تیئس خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں،راولپنڈی کے علاقائی بینچ کیلئے دو ڈویژن،چار سنگل بینچ،ملتان کے علاقائی بینچ کیلئے آٹھ سنگل اورچار ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں، ملتان کے علاقائی بینچ میں بینکنگ،فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کیلئے آٹھ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، بہاولپور کے علاقائی بینچ کیلئے دو ڈویژن اور چار سنگل بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، نو تشکیل شدہ بینچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :