شارجہ: سمندری لہروں میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق، پانچ کو بچا لیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:12

شارجہ: سمندری لہروں میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق، پانچ کو بچا لیا گیا

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء):گزشتہ روز شارجہ کے ساحلی علاقے میں سمند ر کی تیز لہروں میں پھنس جانے والے افراد میں سے پانچ افراد کو زند ہ بچا لیا گیا جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شارجہ پولیس ریسکیو یونٹ کے عملے نے اطلاع ملتے ہی مطلوبہ جگہ پہنچا اور ریسکیو آپریشن کے ذریعے پانچ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق شام اور سومالیا سے بتایا جا رہا ہے ۔

دونوں غیر ملکی شہریوں کی لاشوں کو سمند ر سے پانی سے نکال لیا گیاہے ۔ پانچ بچ جانے والے افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شفٹ کیا گیاہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ ابھی ان تمام افراد کی حالت تسلی بخش نہیں ہے ۔واضع رہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد سمندری لہروں میں پھنس گئے جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔