خانپور میں زیر تعمیر شوگر مل کی عمارت گرنے سے مزدورجاں بحق

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:12

خانپور ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) زیر تعمیر شوگر مل کی عمارت سے گرنے سے ایک مزدورجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور میں زیر تعمیر شوگر مل کی عمارت گرنے سے خانپور کے علاقے موضع فیض آباد کا رہائشی فدا حسین جاں بحق جبکہ ڈی جی خان کا رہائشی محمد ہاشم شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل جبکہ نعش کو تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :