ہواوے تنزانیہ کے دس طالبعلموں کو وظائف دے گی

وظائف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دیئے جائینگے کمپنی نے زلزلہ سے متاثر ہونیوالے سکولوں کی مرمت کیلئے بھی عطیہ دیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:50

دارالسلام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے گذشتہ روز تنزانیہ کے طالبعلموں کیلئے دس سکالر شپس کا اعلان کیا ہے ، یہ سکالر شپ طلبا ء کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دیئے جائیں گے تا کہ ان شعبوں میں تنزانیہ کی ترقی میں مدد کی جا سکے ، اس سلسلے میں یہاں چینی سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالی وا اور ہواوے کے افسران نے شرکت کی ، تنزانیہ کے وزیر اعظم نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہواوے انفارمیشن ا ینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تنزانیہ کا اہم شراکت دار ہے ، وہ تنزانیہ کے ذہین طلباء کو وظائف دے کر اس شعبے میں ہماری مدد کررہا ہے ، چینی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئر گاؤ ہاؤں ڈانگ نے چین اور تنزانیہ کے درمیان دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر قسم کے حالات میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، اس موقع پر چینی کمپنی نے تنزانیہ کے علاقے میں حالیہ زلزلے سے تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 30ہزارڈالر عطیے کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :